6

امت مسلمہ کا اتحاد، بحرانوں سے نمٹنے کا واحد ذریعہ ہے، آیت الله مدرسی

  • News cod : 43708
  • 03 فوریه 2023 - 15:20
امت مسلمہ کا اتحاد، بحرانوں سے نمٹنے کا واحد ذریعہ ہے، آیت الله مدرسی
عراقی معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے امت مسلمہ کو درپیش مشکلات اور بحرانوں سے نجات کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے امت مسلمہ کو درپیش مشکلات اور بحرانوں سے نجات کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی طرف لوٹنا اور اسلامی شریعت کے اصولوں پر پابند رہنا جو کہ اسلامی اتحاد و وحدت اور ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام اختلافات کو باہمی گفتگو کے ذریعے حل کرنے اور تعصبات اور خود غرضیوں سے بچ کر امت مسلمہ کو ایک طاقتور امت بنا سکتا ہے اور تمام موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کا باعث بن سکتا ہے۔

آیت الله مدرسی نے زور دیا کہ بشریت کے مسائل وہ نشانیاں ہیں جو مادیت سے چھٹکارا پانے کی ضرورت کی نشاندہی کرتی ہیں، لہٰذا ہم دیکھ رہے ہیں کہ سائنس کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر لے، ایک نئے نظام بنانے کی ضرورت ہے جو کہ انسانیت خاص طور پر امت مسلمہ پر حکومت کرنے والے مادی نظاموں کی جگہ لے لے۔ عراقی معروف عالم دین نے قرآن کریم اور اعلیٰ اقدار کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور اہل بیت (علیہم السلام) کو قرآن کریم کی طرف لوٹنے کا اصل محور قرار دینا چاہیئے۔

آیت الله مدرسی نے انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی سنت و سیرت پر چلنے کی تاکید کی اور کہا کہ امت مسلمہ کو صرف ثقلین، جو کہ قرآن کریم، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام ہیں، کی طرف لوٹنے سے ہی اتحاد حاصل ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43708