4

علامہ ساجد نقوی سے جی بی کے سابق گورنر راجہ جلال اور وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کی ملاقات

  • News cod : 43867
  • 08 فوریه 2023 - 15:35
علامہ ساجد نقوی سے جی بی کے سابق گورنر راجہ جلال اور وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کی ملاقات
ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور مذہبی مسائل کے حل کے لیے اور ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے ترجیحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور جی بی کے وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جی بی کے سیاسی، مذہبی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور راجہ جلال حسین مقپون اور راجہ محمد اعظم خان نے جی بی حکومت کی جانب سے عوامی خدمات سے قائد محترم کو آگاہ کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف عوامی اقدامات پر جی بی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ جبکہ بعض عوامی مسائل کے حل میں رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور مذہبی مسائل کے حل کے لیے اور ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے ترجیحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43867