10

اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 43897
  • 09 فوریه 2023 - 15:41
اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات
ملاقات میں مرجع الدینی کو علماء پاکستان وطلاب حوزہ اور بالخصوص قائد محبوب آیۃ اللہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام سید نسیم عباس کاظمی نے کابینہ دفتر قائد اور بزرگان مجلس نظارت و اراکین مجلس عاملہ دفتر قائد نجف اشرف کے ہمراہ ولادت باسعادت امیر المومنین کے موقع پر آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین النجفی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مرجع الدینی کو علماء پاکستان وطلاب حوزہ اور بالخصوص قائد محبوب آیۃ اللہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ میری جانب سے بھی قائد محترم سید ساجد علی نقوی کو ان کے جد کی ولادت پر مبارک باد پہنچائیں۔ اس پر مسرت موقع پر دفتر قائد کے سینئر رکن مجلس نظارت حجۃ الاسلام الشیخ نذر عباس صاحب نے نذرانہ عقیدت پیش کیا سماحۃ الشیخ نے کہا کہ آپ سب کے لیے پہلے ہی میری دل میں محبت تھی اس میں مزید اضافہ ہوا ہے سماحۃ مرجع کی دعاؤں کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43897