5

شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود، وزیر خارجہ ایران

  • News cod : 4414
  • 28 نوامبر 2020 - 0:11
شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود، وزیر خارجہ ایران
حوزہ ٹائمز|ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں ایک دہشتگردانہ حملے میں وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن تنظیم کے سربراہ ‘محسن فخری زادہ’کے قبل کی مذمت کرتے ہو‏ئے اس شہید کے لواحقین، ایرانی سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دہشت گردوں نے ایران کے ایک اور سینئر سائنسداں کو قتل کر دیا۔ یہ بزدلانہ اقدام جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، ناکامی کے بعد جنگ کی کوشش کی علامت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایران عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے توہین آمیز دوغلے رویے کو ختم کرے اور اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4414