24

مختصر حالات زندگی علامہ نصیر حسین نجفی

  • News cod : 44259
  • 13 فوریه 2023 - 8:40
مختصر حالات زندگی علامہ نصیر حسین نجفی
آپ ایک متقی عالم باعمل تھے اور دنیا کے شور شرابا سے دور ہو کر بہت سادگی سے زندگی گزاری اور تا حیات خدمت دین خدا کرتے رہے ۔

مختصر حالات زندگی علامہ نصیر حسین نجفی

تحریر: ندیم عباس شہانی

علامہ نصیر حسین نجفی صاحب غلام مہدی صاحب کے گھر 1924میں کرڑ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے ۔

مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ محمدیہ جلالپور ننگیانہ تشریف لے گئے پھر کچھ عرصہ بعد استاذالعلماء علامہ قبلہ سید محمد باقر نقوی رح کی خدمت اقدس میں چک 38صلع خانیوال قبلہ کی خدمت میں زانو ادب تہہ کیا اور آپ کے چشمہ علم سے سیراب ہوتے رہے بعد میں مدرسہ باب العلوم ملتان تشریف لے گئے اور مولانا شیخ محمد یار اور مولانا سید زین العابدین سے کسب فیض کیا اور پھر دارالعلوم حنفیہ اچھرہ لاہور بھی پڑھتے رہے یہاں سے مدرسہ ناظمیہ لکھنؤ تشریف لے گئے واپسی پر جامعہ مخزن العلوم جعفریہ ملتان میں استاد العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ صاحب قبلہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور قبلہ صاحب۔ کے پاس پڑھتے رہے آپکا شمار حضرت استاد العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ کے سب سے پہلے شاگردوں میں ہوتا ہے ۔

پھر استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور استادالعلماء اپکو اپنے ساتھ چک 38 ساتھ لے گئے گویا آپ استاد العلماء کے پہلے شاگرد ہیں

1944مین نجف اشرف تشریف لے گئے اور 1950,میں نجف سے واپس آئے دو سال تک شاہ جیونہ ضلع جھنگ میں خدمات سر انجام دیں اور جنوری 1954میں دارالعلوم محمدیہ سرگودھا بطور پرنسپل تشریف لائے پھر مستعفی ہو گئے اور دوبارہ دارالعلوم محمدیہ تشریف لائے اور تا دم آخر مدرسہ سرگودھا میں پڑھاتے رہے پاکستان کے مشاہیر علماء آپکے شاگرد ہیں اور آپکے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور آپکے خاندان میں بھی چشمہ علم رواں دواں ہے ۔

آپ ایک متقی عالم باعمل تھے اور دنیا کے شور شرابا سے دور ہو کر بہت سادگی سے زندگی گزاری اور تا حیات خدمت دین خدا کرتے رہے ۔

آپکی وفات 22اپریل 1999میں ہوئ اور اپنے آبائ علاقہ کرڑ ضلع خوشاب میں سپرد خاک ہوئے اللہ تعالی آپکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور جوار سرکار سید الشہداء علیہ السلام میں بلند درجہ عطا فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44259