7

حکومت کی سرپرستی میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 44310
  • 20 فوریه 2023 - 15:38
حکومت کی سرپرستی میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے سہولت کار کا کردار امن دشمن اقدام ہے۔

وفاق ٹائمز، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ نفرتوں کے سوداگر اور ایک متعصب شخص کو وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت زیب نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں عید مبعث کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے سہولت کار کا کردار امن دشمن اقدام ہے۔

فرقہ وارانہ نفرتوں کے سوداگر ایک متعصب شخص کو وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت زیب نہیں دیتی۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مستحقین متاثرین سیلاب کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے۔ ہم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بلوچستان کے متاثرین کی مدد کی۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء مولانا محمد علی جمالی، مولانا ثناء اللہ، سید شاہد حسین شاہ، غلام حسین، شیخ علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44310