6

محسن فخری زادے کے قتل کے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے،نیویارک ٹائمز

  • News cod : 4433
  • 28 نوامبر 2020 - 1:54
محسن فخری زادے کے قتل کے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے،نیویارک ٹائمز
حوزہ ٹائمز|امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا ہے کہ امریکی انٹلیجنس کے تین عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس ایرانی سائنسدان پر حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا ہے کہ امریکی انٹلیجنس کے تین عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس ایرانی سائنسدان پر حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا: “یہ واضح نہیں ہے کہ اس دھشتگردانہ حملے سے قبل امریکہ کو اس کے بارے میں کتنا پتہ تھا، لیکن امریکہ اور اسرائیل دو قریبی اتحادی ہیں اور ایران کے بارے میں معلومات بانٹنے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔”

امریکی اخبار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی صحافی کا ٹویٹر پر ایک پیغام دوبارہ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید فخری زادہ برسوں سے موساد کو مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے اہم جوہری سائنس داں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو ۲۸ دسمبر جمعہ کے روز تہران کے پاس ایک دھشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4433