6

مغرب ایران کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے، حسین امیر عبداللہیان

  • News cod : 44549
  • 27 فوریه 2023 - 20:15
مغرب ایران کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے، حسین امیر عبداللہیان
اپنے انٹرویو میں ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو جنگ کے ایک فریق کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار فراہم کرتے ہوں، وہ کبھی بھی جنگ کے اختتام کے حق میں نہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ “حسین امیر عبداللہیان” نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ان یورپی دعووں کو لغو قرار دیا، جس میں مغرب نے یوکرائن کے خلاف جنگ میں روس کو ایران کی جانب سے ڈرونز فراہم کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر یوکرائن کے خلاف ڈرونز کی فراہمی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایران اور یوکرائن کے سیاسی و عسکری وفود کی دوسری ملاقات طے تھی، مگر دوسری جانب مغرب صرف اور صرف الزامات لگا رہا ہے اور کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر رہا۔ حسین امیر عبداللہیان نے مغرب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایران امن کا حامی اور جنگ کا مخالف ہے۔ واضح رہے کہ یورپی دعووں کے برعکس ایران متعدد بار یوکرائن کے خلاف روس کو امداد اور ہتھیار بھیجنے کی تردید کرچکا ہے۔

مذکورہ بالا الزامات کے حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان “ناصر کنعانی” روسی چینل کو انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ ایران و روس کے درمیان فوجی و دفاعی تعلقات اور تعاون دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے دائرے میں ہیں، نہ کہ کسی تیسرے ملک کے خلاف۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ (امریکہ و یورپ) جو جنگ کے ایک فریق (یوکرائن) کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار فراہم کرتے ہوں، کبھی بھی جنگ کے اختتام کے حق میں نہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک ایران اور یوکرائن کے وفود نے ایک بار عمان میں ملاقات کی ہے، لیکن یوکرائن کی جانب سے ابھی تک ایسی کوئی دستاویز منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44549