9

شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں

  • News cod : 44565
  • 28 فوریه 2023 - 14:58
شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چند روز قبل روضہ مبارک سے ایک بڑا امدادی قافلہ شام کی طرف روانہ ہوا اور نجف میں اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی ہدایت پر تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ شامی شہریوں کے لئے خصوصی امدادی مہم شروع کی گئی ہے۔

وفاق ٹائمز، شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام شام میں زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں ہزاروں متاثرین کو غذائی اشیاء اوردیگر امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں۔
اس وقت روضہ مبارک کی یہ امدادی مہم شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ گورنریٹ اللاذقية کے متعدد علاقوں میں جاری ہے اور اس امدادی مہم کے دوران روضہ مبارک کے رضاکار اور خدام تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے، مصیبت زدہ خاندانوں تک رسائی حاصل کرنے، انھیں غذائی اشیاء، کمبل، خیمے اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔

زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چند روز قبل روضہ مبارک سے ایک بڑا امدادی قافلہ شام کی طرف روانہ ہوا اور نجف میں اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی ہدایت پر تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ شامی شہریوں کے لئے خصوصی امدادی مہم شروع کی گئی ہے۔

اللاذقية گورنریٹ میں اس امدادی قافلے کی آمد کے فوراً بعد، مہم کے منتظمین متاثرہ علاقوں میں ہر روز 24,000 سے زیادہ افراد کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 700 سے زائد خشک غذائی اشیاء پر مشتمل راشن کے تھیلے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی شام میں زلزلہ سے متاثرہ متعدد علاقوں میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی امدادی مہم کے تحت مصیبت زدہ شامی بھائیوں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44565