4

آئین،قانون، سماجی و معاشرتی دائرے میں ہر احتجاج، مارچ بلا تفریق سب کا حق ہے ،عالمی یوم خواتین پر پیغام

  • News cod : 44742
  • 08 مارس 2023 - 16:26
آئین،قانون، سماجی و معاشرتی دائرے میں ہر احتجاج، مارچ بلا تفریق سب کا حق ہے ،عالمی یوم خواتین پر پیغام
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ خواتین کسی بھی معاشرے میں سب سے کلیدی کردار کی حامل ہیں، خواتین ہی معاشرے کی تربیت اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیںمگر افسوس اسی طبقے کے حوالے سے زیادہ تر حق تلفی اور بنیادی حقوق سلب کئے جانے واقعات ریکارڈ پر آتے ہیں ۔

وفاق ٹاءمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، خواتین کا معاشرے کی تربیت میں کلیدی کردار ہے،خواتین کیلئے مثالی کر دار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمةالزہرا ؑہیں جنہوں نے پیغمبر اکرم کی تربیت کے نتیجے میں کر دار اور سیرت کے ذریعہ ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد مشعل راہ ہیں جن کی روشنی میں موجودہ دور میں خواتین کا طرز عمل طے کیا جاسکتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ خواتین کسی بھی معاشرے میں سب سے کلیدی کردار کی حامل ہیں، خواتین ہی معاشرے کی تربیت اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیںمگر افسوس اسی طبقے کے حوالے سے زیادہ تر حق تلفی اور بنیادی حقوق سلب کئے جانے واقعات ریکارڈ پر آتے ہیں ۔

اقوام متحدہ دیگر ایام کی طرح تواتر سے آٹھ مارچ کی اہمیت پر زور دیتا ہے، بین الاقوامی چارٹرز بھی مرتب ہوئے مگر ایک صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی جدید ترین دنیا میں خواتین اگر عدم تحفظ کا شکا ر ہیں، تشدد، شہری آزادیوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہیں تو بین الاقوامی برادری کو غور کرنا ہوگا ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے سبب آج بھی خواتین مسائل سے دوچا ر ہیں،مارچ ،احتجاج حقوق کیلئے آواز بلند کر نا بلا تفریق سب کا حق ہے جو سلب نہیں کیا جاسکتا البتہ آئین ، قانون اور معاشرتی اقدار کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44742