11

علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر، مارکیٹ کا افتتاح کیا

  • News cod : 45072
  • 16 مارس 2023 - 9:15
علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر، مارکیٹ کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے مالک مارکیٹ حاکم خان شہانی کے مال رزق حلال میں برکت کیلئے آخر میں دعا کرائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلع بھکر کے علاقہ شہانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سردار حاکم خان شہانی کی العباس مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیررشید اکبر خان نوانی کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

علامہ محمد رمضان توقیر اور رشید اکبر خان نوانی نے فیتا کاٹ کر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے مالک مارکیٹ حاکم خان شہانی کے مال رزق حلال میں برکت کیلئے آخر میں دعا کرائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45072