8

اسلام آباد، آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی کے وفد کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات

  • News cod : 45262
  • 22 مارس 2023 - 21:11
اسلام آباد، آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی کے وفد کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات
سفیرانِ نور ٹوور کے دوسرے روز سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے امامیہ طلبہ کی میزبانی کی اور پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے طلبہ نے تعلیمی تفریحی دورے پر اسلام آباد میں قومی اداروں کا وزٹ کیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی کے سفیرانِ نور ٹوور کے دوسرے روز امامیہ طلبہ نے سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی۔ علامہ محمد امین شہیدی نے امامیہ طلبہ کی میزبانی کی اور پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ ناشتے سے قبل امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست منعقد ہوئی، نشست میں متعدد موضوعات پر ڈسکشن ہوئی اور تفصیلی سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ آخر میں علامہ محمد امین شہیدی کی طرف سے مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے۔

بعد ازاں امامیہ طلبہ پاکستان مونومنٹ پہنچے اور نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد طلبہ نے مونومنٹ اور عجائب خانہ جاتِ پاکستان برائے طبعی تواریخ کا دورہ کیا۔ اس دوران طلبہ کی سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید حسن زیدی کے ساتھ نشست بھی ہوئی۔ سید حسن زیدی نے جامعہ پنجاب کے امامیہ طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45262