7

عراق میں بین الاقوامی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 45480
  • 11 مارس 2023 - 15:28
عراق میں بین الاقوامی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ’’مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسلمان آپس میں بھائی ’’ المسلم اخ المسلم‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس جاری ہے، اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عراق کے سنی وقف بورڈ کی کوششوں سے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانا ہے۔

عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ شیخ مشعان الخزرجی کا کہنا ہے کہ عراق سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے، جو کہ گزشتہ زمانے کی بہ نسبت زیادہ ہے، لہذا مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اب پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

اس کانفرنس میں مسلمانوں میں تکفیری اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات پر بات کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں شریک دانشوروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تشدد کا نشانہ نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے ہاتھوں مسلمان اقوام کا استحصال بھی ہو رہا ہے۔

دانشوروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سامراجی طاقتوں کی ’تقسیم اور لوٹ مار کی پالیسی‘ کا مقابلہ کر سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45480