5

علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائےگا

  • News cod : 46210
  • 14 آوریل 2023 - 7:24
علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائےگا
اس موقع پرمظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم لاہور پریس کلب کے باہر نذر آتش کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علماءکونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام 2.30 بجے لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک القدس ریلی نکالی جائے گی۔

اس موقع پرمظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم لاہور پریس کلب کے باہر نذر آتش کیا جائے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی ،مولانا باقر گھلو، مولانا امجد علی عابدی، مولانا وقارالحسنین نقوی، مولانا حسن رضا قمی، مولانا رائے ظفر علی خان، مفتی عاشق حسین بخاری، مولانا اصغر عارف چشتی،پروفیسر محمود غزنوی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرملک بھر میں آج جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے یوم القدس کے طور پر منایا جارہاہے، احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کےخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج وفاقی دارالخلافہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائےگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46210