75

پاکستان میں جامعہ المصطفی کا نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین داد سرشت تہرانی کی دفتر قائد قم آمد

  • News cod : 4646
  • 01 دسامبر 2020 - 15:15
پاکستان میں جامعہ المصطفی کا نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین داد سرشت تہرانی کی دفتر قائد قم آمد
حوزہ ٹائمز|حجت الاسلام تہرانی اور دفتر کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طلاب کے مختلف تحصیلی اور تحقیقاتی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین داد سرشت تہرانی کی دفتر قائد قم میں وفد سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق مدیر دفتر حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی سمیت دیگر اراکین کیجانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ حجت الاسلام تہرانی اور دفتر کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طلاب کے مختلف تحصیلی اور تحقیقاتی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پژوہشی اور تحقیقاتی حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور طلاب کے مسائل کے حل کیلئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے آخر میں مدیر دفترحجت الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے حجت الاسلام تہرانی کی دفتر تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں حجۃ الاسلام دادسرشت تہرانی، نمائندہ جامعۃ المصطفی العالمیہ در پاکستان، حجۃ الاسلام احسان رضی، دبیر قطب زبان اردو جامعۃ المصطفی،حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی، نمائندہ قائد و مدیر دفتر۔ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام جابر محمدی، دبیر مجلس نظارت۔ حجۃ الاسلام زوار حسین علوی، عضو مجلس نظارت۔ حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری، مسول دفتر۔ حجۃ الاسلام ضیغم عباس جواد، معاون مالی۔ حجۃ السلام کاظم رضا، عضو مجلس عاملہ شریک تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4646