4

ماہ مقدس کی عبادت کا تسلسل باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے، خطبہ عیدالفطر سے خطاب

  • News cod : 46556
  • 25 آوریل 2023 - 13:23
ماہ مقدس کی عبادت کا تسلسل باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے، خطبہ عیدالفطر سے خطاب
مضان المبارک نے ہمیں اجتماعیت کا ماحول دیا تھا ، نماز جماعت ادا ہوتی تھی، افطاری کرتے تھے اورنماز جمعہ کو بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظرماڈل ٹاون میں نماز عید الفطر کی امامت کروائی ۔

خطبہ عید میں انہوں نے عالم اسلام کو عید سعید کی مبارکباد دی اور ماہ مقدس رمضان المبارک میں روزے، عبادات، تلاوت قرآن مجید، لیلة القدر کی شب بیداریوں کی قبولیت کی بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عبادت کا تسلسل ہمیں باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے۔ رمضان المبارک نے ہمیں اجتماعیت کا ماحول دیا تھا ، نماز جماعت ادا ہوتی تھی، افطاری کرتے تھے اورنماز جمعہ کو بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46556