20

آیت اللہ مصباح یزدی کیلئے دعا ئےصحت کی اپیل

  • News cod : 4666
  • 01 دسامبر 2020 - 23:48
آیت اللہ مصباح یزدی کیلئے دعا ئےصحت کی اپیل
حوزہ ٹائمز|امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ سے منسوب سسوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ادارے کے سربراہ، ایرانی معروف عالم دین، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور انقلاب اسلامی کے عظیم حامی آیت الله محمدتقی مصباح یزدی اس وقت علیل ہیں اور تمام مومنین سے دعائے صحت کی درخواست ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور خبرگان رہبری کونسل کے رکن ، آیت اللہ مصباح یزدی سے منسوب ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ :

بسمہ تعالیٰ

آیت اللہ مصباح یزدی کے عقیدت مندوں اور شاگردوں کے اس عظیم استاد کی صحت کے بارے میں کثرت سے سوال کرنے پر یہ اطلاع دی جاتی ہے!

انقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس حقیقی مددگار اس وقت سخت علیل ہیں لہذا تمام علماۓ کرام و طلاب اور آقا کے شاگردوں و عزیزوں اور علماء دوست غیور عوام اور ان کے عقیدت مندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئمہ کرام علیہم السلام کے توسط سے اس عظیم عالم دین کی شفائے عاجل و کامل کی خداوند رحیم سے دعا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4666