6

ایم ڈبلیو ایم کی یومِ انہدامِ جنت البقیع پر ملتان میں احتجاجی ماتمی ریلی

  • News cod : 46794
  • 30 آوریل 2023 - 12:07
ایم ڈبلیو ایم کی یومِ انہدامِ جنت البقیع پر ملتان میں احتجاجی ماتمی ریلی
اس موقع پر حاضرین نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا شدت سے مطالبہ کیا اور مقدس مزارات کو منہدم کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے 08 شوال یومِ انہدامِ جنت البقیع کی مناسبت سے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر حاضرین نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا شدت سے مطالبہ کیا اور مقدس مزارات کو منہدم کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر ریلی کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیوٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس کیلئے سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کے قبرستان کو شہید کرنا اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، مقدساتِ اسلامیہ کی عزت و تکریم حکم قرآن ہے اور یہی الٰہی دین کی اساس ہے۔ ایسے میں حکمِ خدا کی مخالفت کرتے ہوئے شعائر اسلامیہ کی توہین درحقیقت توہین قرآن ہے، توہینِ اسلام ہے اور توہین خدا ہے علامہ اقتدار حسین نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرمین شریفین کو خطرہ باہر سے نہیں اندر کے حکمرانوں سے ہے۔ آل سعود نے دفاع حرمین شریفین کا ڈھونگ رچا کر نہتے و مظلوم یمنیوں پر تقریباً آٹھ سال عسکری جارحیت کی جوکہ اسلام کے قطعی اصولوں کے خلاف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آلِ سعود زبانی طور پر اسلام کی مطیع ہے مگر عملاً یہود و نصاریٰ کی محکوم ہے اور یہود و نصاریٰ ہی حقیقی اسلام اور شعائر اسلام کے دشمن ہیں، علامہ ناصر سبطین ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلمانان شعائر اسلام کی تکریم اور تحفظ کیلئے یک زبان ہیں۔ مگر آلِ سعود اسلام کے لبادے میں صیہونیت کا وہ مکروہ چہرا ہیں جو آج شعائر اسلام کے دشمن اسرائیل کیلئے ہر مسلمان ملک کو تعلقات کیلئے ابھار رہے ہیں۔ آل سعود کی اس بزدلی اور اس شیطنت و بدطینت پر ہمیشہ صدائے احتجاج بلند رہے گی۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی آج تمام مزارات مقدسہ کا محافظ اور نگھبان ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے کہ 8 شوال جیسے سیاہ اور تاریک واقع پھت سے کھیں دھرایا جائے. ریلی سے علامہ امیر حسین ساقی، علامہ محمد علی رمضانی، علامہ طاہر نقوی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ وسیم معصومی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفیٰ نے خطاب کیا۔ آخر میں نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی گئی۔ احتجاجی ماتمی ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیا۔ ریلی میں وسیم زیدی، دلاور زیدی، علی رضا بخاری، ایڈوکیٹ فہیم جعفر، عاطف حسین، جواد جعفری، عابس شاکر، ایڈوکیٹ حسنین بخاری اور دیگر اھم شخصیات نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46794