6

سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کی طرف مختلف شعبوں میں سرکاری جاب+ تفصیلات

  • News cod : 46821
  • 30 آوریل 2023 - 18:35
سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کی طرف مختلف شعبوں میں سرکاری جاب+ تفصیلات
دفتر مرکزی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کی طرف مختلف شعبہ میں 9 گریڈ سے لیکر 19 گریڈ تک کی سرکاری جاب ( نوکری) کا ایک ایڈ موصول ہوا جسمیں BPS-17 گریڈ ، اسلامیات لیکچرار کی بھی کافی ساری سیٹیں ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مرکزی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کی طرف مختلف شعبہ میں 9 گریڈ سے لیکر 19 گریڈ تک کی سرکاری جاب ( نوکری) کا ایک ایڈ موصول ہوا جسمیں BPS-17 گریڈ ، اسلامیات لیکچرار کی بھی کافی ساری سیٹیں ہیں۔

وہ افراد جن کے پاس الشھادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ و الاسلامیہ ( ایم اے عربی-اسلامیات) تک کی ڈگریاں موجود ہیں اور انکی عمر بشمول 35 سال سے کم ہے ایسے افراد حتماً اپلائی کریں 500 روپے فقط چلان فیس ہے ۔

اپلائی کرتے وقت ایکولینس کی ضرورت نہیں ہاں البتہ اپلائی کے بعد ایکولینس بنوا لیں انٹرویو تک ٹائم ہوتا ہے ۔ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے اردو بازار سے اس سلسلے میں کتب مل جاتی ہیں اچھی تیاری کریں چونکہ لوگ پورا سال تیاری کرتے ہیں ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی نصیب ہو گی ۔ شرایط کو مکمل پڑھ لیں، آخری تاریخ 2023-05-05 ہے مزید تفصیلات کے لیے www.spsc.gov.pk پر کلک کریں ۔

نوٹ : یہ صرف سندھ کے ڈومسیل رکھنے والوں کے لیے ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46821