28

مشکلات کے حل کیلئے توحید پر ایمان ضروری ہے، حجت الاسلام مدنی

  • News cod : 47041
  • 07 می 2023 - 14:33
مشکلات کے حل کیلئے توحید پر ایمان ضروری ہے، حجت الاسلام مدنی
استادِ حوزہ علمیہ قم نے مزید کہا کہ روایت میں آیا ہے کہ خداوندعالم بداخلاق شخص کو توبہ کی توفیق نہیں دیتا، کیونکہ ایسا شخص جتنا بھی توبہ کرلے اپنی بداخلاقیوں کی وجہ سے دوسرے گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، استادِ حوزہ علمیہ قم نے جامعۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے حل کیلئے توحید پر ایمان ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کے حل کیلئے ان کی جڑ سے آگہی کافی نہیں ہے۔ہماری بہت سی کمزوریاں، خوف و پریشانیاں، اضطراب، بداخلاقیاں اور گھریلو مشکلات کی جڑ توحید پر ایمان میں مضمر ہے۔ اگر ہمارا یہ عقیدہ صحیح ہو جائے تو بہت سی فردی اور اجتماعی مشکلات حل ہو جائیں گی۔

استادِ حوزہ علمیہ قم نے مزید کہا کہ روایت میں آیا ہے کہ خداوندعالم بداخلاق شخص کو توبہ کی توفیق نہیں دیتا، کیونکہ ایسا شخص جتنا بھی توبہ کرلے اپنی بداخلاقیوں کی وجہ سے دوسرے گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمود مدنی نے کہا کہ جس وقت حضرت موسی(ع) نے بنی اسرائیل کو ہجرت کا حکم دیا اور راستہ میں انہیں پتا چلا کہ فرعون ایک عظیم لشکر کے ساتھ ان کو ڈھونڈتے ہوئے آ رہا ہے۔ جس وقت سمندر کے قریب پہنچے تو دو نظریہ سامنے آئے کچھ لوگوں نے کہا: «قَالُوا أُوذِینَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِیَنَا وَمِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا» اور کچھ ان کے مقابل میں اپنے توحیدی عقیدہ کی بنیاد پر کہنے لگے «إِنَّ مَعِیَ رَبِّی سَیَهْدِینِ»۔

انہوں نے تأکید کرتے ہوئے کہا کہ آرام اور مطمئن قلب «إِنَّ مَعِیَ رَبِّی سَیَهْدِینِ» پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر زندگی کے اضطراب اور پریشانیوں سے نکل کر سکون اور آرامش تک پہنچنا چاہتے ہیں تو سوائے خدا کی وحدانیت پر ایمان لانے کے کوئی اور چارہ نہیں۔ کسی بھی قسم کی کوئی دوائی انسان کو ریلکس نہیں کر سکتی۔

حجت الاسلام والمسلمین مدنی نے کہا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے خود کشتی میں سوار ہونے کے بعد اپنے بیٹے سے سوار ہونے کی خواہش کی اور کہا کہ نجات کیلئے اس کشتی میں سوار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، لیکن وہ سوار نہیں ہوا اور کہا کہ میں اونچے پہاڑوں پر جا کر پناہ لے لوں گا۔ آج ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ خدا کے امان کی کشتی میں سوار ہونے کے بجائے پہاڑوں اور بلند مقامات کا رخ کرتے اور پناہ لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری مشکلات کبھی بھی جڑ سے ختم نہیں ہوتیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47041