5

ہمیں دین کی حقیقت سے لوگوں کو آشنا کرانے کی ضرورت ہے، حجت الاسلام معزی

  • News cod : 47230
  • 14 می 2023 - 14:10
ہمیں دین کی حقیقت سے لوگوں کو آشنا کرانے کی ضرورت ہے، حجت الاسلام معزی
ان کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین، لوگوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دین کی بہتر پہچان کروا سکتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رہ) کمپلیکس ایران کے کانفرنس ہال میں “مبلغان بشر دوستی” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین معزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین کو مختلف شکلوں میں انسانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین، لوگوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دین کی بہتر پہچان کروا سکتا ہے۔

ہلال احمر میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے سیلاب اور دوسرے طبیعی حوادث میں دینی طالب عالموں کی پر رونق خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن میں یہ مناظر دیکھنے کی بھی طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے کرونا کے زمانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جب بہت سی جگہوں پر کوئی آگے نہیں آ رہا تھا وہاں یہی عالم تھے جو لوگوں کی خدمت کیلئے حاضر تھے، کہا کہ ان اقدامات نے عالموں کے دشمنوں کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین معزی کا کہنا تھا کہ دینی طالب علموں کے یہ مجاہدانہ اقدامات منبر سے کرنے والے خطابات سے کئی گنا بہتر اور مؤثر کام ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47230