22

مختصر حالات زندگی سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی

  • News cod : 47358
  • 18 می 2023 - 18:24
مختصر حالات زندگی سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی
آپ نے اپنی زندگی میں مختلف عناوین پر جو کتابیں یا رسالے تحریر کیے ان کی تعداد 411 کے قریب ہے جن میں سے کچھ عناوین کئی جلدوں پر مشتمل ہیں

سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی معروف بہ نقن صاحب ، برصغیر کے ایک معروف شیعہ عالم دین تھے جنھوں نے 26 رجب المرجب سنہ 1323ھ کو ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی ـ ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار اور بڑے بھائی سے حاصل کی پھر مزید علم حاصل کرنے کے لیے نجف تشریف لے گئے جہاں اپنی زندگی کا ایک نمایاں باب رقم کیا اور پانچ سال کی مدت میں اس دور کے بزرگ علما سے کسب فیض کے بعد بھارت واپس آ گئے ،ـ جہاں علوم اہل بیت اطہارعلیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں مشغول ہو گئے ـ

اس دوران آپ نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں ـ

آپ نے اپنی زندگی میں مختلف عناوین پر جو کتابیں یا رسالے تحریر کیے ان کی تعداد 411 کے قریب ہے جن میں سے کچھ عناوین کئی جلدوں پر مشتمل ہیں ـ تفسیر المیزان، شہید انسانیت، سجدہ گاہ آپ کی مشہور کتابیں ہیں۔
سید العلماء اپنی زندگی میں دو مرتبہ عراق تشریف لے گئے ،ـ پہلی مرتبہ اپنے والد محترم کے ساتھ گئے اور دوسری مرتبہ سنہ 1345ھ مطابق 1927ء میں خود اپنی تعلیم کی تکمیل کے لیے گئے ـ

آپ نے عراق میں صرف پانچ سال کا عرصہ گزارا ،ـ اس پانچ برس میں آپ نے فقہ واصول فقہ میں وہ ملکہ پیدا کر لیا کہ اس دور میں آپ کی علمی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اس زمانے کے 3/ بزرگ مجتہدین یعنی آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی، آیت اللہ محمد حسین نائینی اور آیت اللہ سید ضیاء الدین عراقی نے آپ کو واضح الفاظ میں اجتہاد کے اجازے دے کر آپ کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ـ

علم کلام اور دفاع مذہب کی صلاحیت میں آپ کا لوہا علامہ سید محسن امین عاملی، شیخ جواد بلاغی، محمد حسین کاشف الغطاء اور سید عبد الحسین شرف الدین موسوی نے مانا ـ
کئی گرانقدر فقہاء نے آپ کو اجازۂ اجتہاد سے نوازا :

1: آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی

2: آیت اللہ محمد حسین نائینی

3: آیت اللہ سید ضیاء الدین عراقی

4: آیت اللہ شیخ عبد الکریم حائری یزدی(مؤسس حوزہ علمیہ قم)

5: آیت اللہ محمد حسین اصفہانی

6: آیت اللہ ابراہیم معروف بہ مرزائے شیرازی

7: آیت اللہ شیخ ہادی کاشف الغطاء

8: آیت اللہ میرزا علی یزدانی

9: آیت اللہ شیخ محمد حسین تہرانی

10: آیت اللہ شیخ کاظم شیرازی

11: آیت اللہ میرزا ابو الحسن مشکینی

12: آیت اللہ سید سبط حسن مجتہد

وفات:
یکم شوال (بروز عید الفطر) سنہ 1408ھ مطابق 18 مئی سنہ 1988ء کو لکھنؤ میں آپ کا انتقال ہوا ،ـ اور وہیں آپ کو دفن کیا گیا ـ
التماس سورہ فاتحہ مع صلوات

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47358