14

رہبر انقلاب اسلامی کا آیت‌الله سیستانی سے اظہار تعزیت

  • News cod : 62290
  • 30 سپتامبر 2025 - 6:28
رہبر انقلاب اسلامی کا آیت‌الله سیستانی سے اظہار تعزیت
آیت‌الله خامنه‌ای نے آیت‌الله سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے عراق کے ممتاز مرجع تقلید آیت‌الله سید علی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

حضرت آیت‌الله آقای حاج سید علی سیستانی (دامت برکاته) آپ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62290