2

امام خمینیؒ نے دنیا کو سامراج کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ بخشا، مولانا حسن رضا رضوی

  • News cod : 47820
  • 08 ژوئن 2023 - 13:04
امام خمینیؒ نے دنیا کو سامراج کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ بخشا، مولانا حسن رضا رضوی
ایک بیان میں ایس یو سی کراچی کے صدر نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسی نظام اور نظریہ کی پیروی کریں جس سے مسلم امہ کا وقار بلند ہو اور اسلامی دنیا ترقی کرسکے کیونکہ اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ مسلمان مضبوط ہوں اور اسلامی دنیا مستحکم ہو۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا حسن رضا رضوی نے کہا کہ امام امت حضرت امام خمینیؒ نے دنیا کو سامراجی ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا اور اسلام دشمن قوتوں کے نظام کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ بخشا، آپ نے بیداری کا پیغام دیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے اسلام مخالف قوتوں کو کمزور کیا، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسی نظام اور نظریہ کی پیروی کریں جس سے مسلم امہ کا وقار بلند ہو اور اسلامی دنیا ترقی کرسکے کیونکہ اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ مسلمان مضبوط ہوں اور اسلامی دنیا مستحکم ہو۔ انہوں نے زبردست الفاظ میں امام خمینیؒ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلمان اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھ لیں تاکہ اسلامی پرچم سربلند ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان امام خمینی، آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی اور اسلام کی جری اور بہادر شخصیت سید حسن نصر اللہ کے پیغام کو فالو کرنے پر متفق ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47820