10

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی جامعتہ المنتظرمیں نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے

  • News cod : 48343
  • 27 ژوئن 2023 - 13:05
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی جامعتہ المنتظرمیں نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صبح 7بجے نماز عیدالاضحی جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں پڑھائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صبح 7بجے نماز عیدالاضحی جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں پڑھائیں گے۔ وہ عیدالاضحی ، قربانی اور حج کے فلسفہ پربھی روشنی ڈالیں گے۔ دیگر مساجد، امام بارگاہوں اورپارکوںمیں طے شدہ اوقات کے مقابق عیدکی نمازیں ادا کی جائیں گی۔

نماز عیدالاضحیٰ کے بعد جامعتہ المنتظر میں اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں بڑے اور چھوٹے جانور سنت ابراہیمی کی یاد میں ذبح کئے جائیں گے۔ میڈیا سیل کے مطابق جامعہ عروة الوثقٰی مولانا محمد جواد نقوی ، مسجد و امام بارگاہ مائی سرداراں چونگی امر سدھو مولانا سید علی نقوی ،مسجد ابو طالب علاقہ نواب صاحب مولانا عارف حسین حیدری ،امام بارگاہ شاہ پور کانجراں مولانا محمد افضل حیدری ، جعفریہ مسجد چھپر سٹاپ مولانا محمد صادق ، مولانا نیاز عباس گھلو قومی مرکز خواجگان لاہور،مسجد باب العلم نشاط کالونی مولانا سید مناظر حسین زیدی ، مسجد امام بارگاہ زینبیہ بابو صابو بند روڈ مولانا نور الحسن قمی ، مسجد و امام بارگاہ عارف الحسینی قینچی فیروز پور روڈ مولانا مختار حسین ثقفی ، کیو بلاک ماڈل ٹاﺅن مولانا محمد حنیف جاوید ، مسجد و امام بارگاہ قصر بتول شادمان مولانا محمد اسماعیل ، امامیہ مسجد مولانا ضیغم عباس ، کاشانہ پنجتن اقبال پارک مولانا محبوب علی اصغر ، مسجد زینبیہ نزد منصورہ ملتان روڈ مولانا نذرحسین قمی ، مسجد گل آغا قلعہ ستار شاہ مولانا سید تصدق حسین نقوی، امامیہ کالونی مولانا ارشد جعفری،گول باغ وحدت کالونی مولانا سید مبشر نقوی نماز عیدپڑھائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48343