6

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیے

  • News cod : 48644
  • 11 جولای 2023 - 11:45
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیے
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 2 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کرانے سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔

وفاق ٹائمز، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیے ہیں۔ یہ بات وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 2 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کرانے سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پاکستان کے معاملات بہتری کی طرف آ چکے ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں جلد مزید استحکام پیدا ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48644