20

یوم آزادی پاکستان محبت، اخوت اور تمام طبقات کے حقوق کا درس دیتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 49333
  • 14 آگوست 2023 - 15:55
یوم آزادی پاکستان محبت، اخوت اور تمام طبقات کے حقوق کا درس دیتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان محبت، اخوت اور تمام طبقات کے حقوق کا درس دیتا ہے،

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان محبت، اخوت اور تمام طبقات کے حقوق کا درس دیتا ہے، اس ملک کی آزادی سے تمام طبقات کی آزادی وابستہ ہے، ایسا کوئی قانون جو آزادی کے خلاف ہو، ہم اس کو قبول نہیں کرتے، قائد اعظم محمد علی جناح نے اس ملک کی بنیاد آئین کے مطابق تمام مذہبی طبقات کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرنے کی بنیاد پر رکھی، آج اس آئین کے ساتھ کھلواڑ کیوں؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49333