22

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا

  • News cod : 49336
  • 14 آگوست 2023 - 15:59
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا
صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہباز شریف کو سبکدوش ہونے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹرمستعفی ہوگئے۔ انوارالحق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قراردیدی گئی۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49336

ٹیگز