8

جن شرپسندوں نے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ محمد حسین اکبر

  • News cod : 49443
  • 17 آگوست 2023 - 20:09
جن شرپسندوں نے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ محمد حسین اکبر
تمام آئمہ جمعہ و جماعت سے گزارش ہے کہ کل مورخہ 18 اگست بروز جمعہ میں ’’اسلام میں اقلیتوں کے حقوق‘‘ کو موضوع بنا کر خطبہ دیا جائے اور لوگوں کو متوجہ کیا جائے کہ غیر مسلم جو پاکستان کے باسی ہیں، اسلام اور آئین کے مطابق ان کے مساوی حقوق ہیں

وفاق ٹائمز، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن، ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے سانحہ جڑانوالہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے مرتکب ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ جن شرپسندوں نے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، حکومت کو چاہیے جن لوگوں کا نقصان ہوا اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئمہ جمعہ و جماعت سے گزارش ہے کہ کل مورخہ 18 اگست بروز جمعہ میں ’’اسلام میں اقلیتوں کے حقوق‘‘ کو موضوع بنا کر خطبہ دیا جائے اور لوگوں کو متوجہ کیا جائے کہ غیر مسلم جو پاکستان کے باسی ہیں، اسلام اور آئین کے مطابق ان کے مساوی حقوق ہیں، ان کے جان و مال اور ناموس کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اس ملک کو دہشتگردوں، تخریب کاروں، استعماری ایجنٹوں سے محفوظ بنا کر ملک پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جائے۔ علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ یہ ایک منظم سازش لگتی ہے، اس کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کو اس قسم کی جرات نہ کر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49443

ٹیگز