4

ضمنی امتحانات کے لئے داخلہ فارم 31 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 49528
  • 24 آگوست 2023 - 16:39
ضمنی امتحانات کے لئے داخلہ فارم 31 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، وفاق المدارس الشیعہ
میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات لئے جائیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 14 اکتوبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ31 اگست ہے۔البتہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

درجہ عامہ( میٹرک) کے پرائیویٹ امیدواروں کوملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور نصاب پر عبور حاصل ہونے کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔ داخلہ فارم وفاق المدارس کے مرکزی دفترجامعة المنتظر لاہور یاوفاق المدارس کی ویب سائٹ

www.wmshia.com

سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ضمنی امتحانا ت میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ہوں گے۔
………جاری کردہ:

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49528

ٹیگز