5

یکم ربیع الاول کا احتجاجی اجتماع ملتوی کرنابروقت ،دانشمندانہ فیصلہ ہے ، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 50274
  • 11 سپتامبر 2023 - 16:09
یکم ربیع الاول کا احتجاجی اجتماع ملتوی کرنابروقت ،دانشمندانہ فیصلہ ہے ، علامہ سبطین سبزواری
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شاید اندازہ ہی نہیں ہے کہ صدر کی طرف سے اعتراض کے بعد چوری دروازے سے منظور کروایا گیا بل قانون نہیں بن سکتا ،بلکہ آئندہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اس کی منظوری لینا ہوگی

وفاق ٹائمز، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سیدسبطین حیدر سبزواری نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے یکم ربیع الاول کے احتجاجی اجتماع کو ملتوی کرنے کو بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ جذباتی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے فیصلے پر تنقید کر کے وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ قائد ملت جعفریہ کے اعلان اور اتحادملت کے ذریعے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متنازعہ فوجداری بل پراعتراض لگاکر واپس کر دیا ہے جس کی تصدیق تکفیری دہشت گرد مخالفین کی چیخیںبھی کررہی ہیں۔

ہم نے واضح پیغا م دے دیا ہے کہ ملت جعفریہ کسی ایسی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرے گی جو ہمارے بنیادی حقوق پرقدغن کا باعث بنے۔ تکفیری عناصر کو شرمناک ناکامی ہوئی ہے ۔ بل واپس بل میںچلا گیا ہے۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہاقرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ متنازعہ بل اسلامی روایات کے خلاف ہے۔اب تو اہل سنت علماء کے خلاف بھی توہین صحابہ کی پرچے درج کیے گئے ہیں اور یہی ہمارے موقف کی دلیل ہے کہ یہ بل ذاتی مقاصد اور عناد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس لیے قائد ملت جعفریہ نے یکم ربیع الاول کے اجتماع کو ملتوی کرنے کا اعلان کر کے توانائیوں کو محفوظ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ ضرورت پڑی تواس کے لیے آمادگی برقرار رہے ۔حقوق کی جمہوری جنگ جاری ہے۔اجتماع ملتوی کیا ہے، کینسل نہیں ۔پھر قائد ملت جعفریہ جب بھی حکم دیں گے ،قوم ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گی۔

شیعہ علماءکونسل کے رہنما نے کہا 16۔ اگست کی علماءو ذاکرین کانفرنس میں اتحاد ملت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ۔قیادت کے اعلان پر جس انداز سے عوام اسلام آباد آنے کے لئے تیار تھے، اسی دباو ¿ کے تحت بل واپس ہوا اورصدر نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔ اب جب بھی آئندہ قومی اسمبلی تشکیل پائے گی ۔تو انشاءاللہ ہم پھر پہلے سے زیادہ بھرپور انداز سے تیاری کریں گے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔قرآن و سنت کے منافی بل کو قانون نہیں بننے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شاید اندازہ ہی نہیں ہے کہ صدر کی طرف سے اعتراض کے بعد چوری دروازے سے منظور کروایا گیا بل قانون نہیں بن سکتا ،بلکہ آئندہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اس کی منظوری لینا ہوگی لیکن ان شاءاللہ اس وقت کی نوبت نہیں آئے گی۔ ہم کسی صورت یہ متنازعہ بل قانون نہیں بننے دیں گے ۔یہ بل قرآن و سنت کی خلاف ورزی ہے۔ عوام اہل تشیع کی تیاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علا مہ سید ساجد علی نقوی اس ملک کی بہت بڑی قوت کا نام ہے ۔جس نے ہمیشہ نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت کے حقوق کا بھی دفاع کیا۔آئندہ جب بھی ضرورت پڑی پوری قوم قائد ملت کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے اور ہم اس آواز کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50274