وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ شب ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، اب 12 ربیع الاول 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
پاکستان میں 12 ربیع الاول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جو جمعہ کو آ رہی ہے، ہفتہ اور اتوار کی 2 چھٹیاں ملا کر وفاق کے سرکاری ملازمین 3 چھٹیاں کریں گے۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد، سرکاری عمارتوں، مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ جبکہ ملک بھر میں استقبال ربیع الاول جلوسوں کا آغاز ہو گیا ہے۔