21

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

  • News cod : 50667
  • 27 سپتامبر 2023 - 12:08
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔ پہلا پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے دوپہر ،جبکہ دوسرا پرچہ 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے14 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ضمنی انتخابات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔ پہلا پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے دوپہر ،جبکہ دوسرا پرچہ 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔14 اکتوبر کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، 15اکتوبر کو فقہ، اصول الفقہ، 16 اکتوبر کوحدیث، صرف،عقائد،اخلاق، عربی ادب،سماجیات،نحو، 17اکتوبرمنطق،فلسفہ، شفوی،اصول التجوید،فقہ وتجوید،حفظ القرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50667