19

علماءکرام کا مرحوم محمد حسین نجفی کی دینی خدمات پر زبردست خراج عقیدت

  • News cod : 50833
  • 03 اکتبر 2023 - 16:40
علماءکرام کا مرحوم محمد حسین نجفی کی دینی خدمات پر زبردست خراج عقیدت
مفسر قرآن و حدیث، محقق کے دوراں اور فقیہ اہلبیت شیخ محمد حسین نجفیؒ کی یاد میں تعزیتی اجلاس قومی مرکز شادمان لاہور میں منعقد ہوا

وفاق ٹائمز ، مفسر قرآن و حدیث، محقق کے دوراں اور فقیہ اہلبیت شیخ محمد حسین نجفیؒ کی یاد میں تعزیتی اجلاس قومی مرکز شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی، پروفیسر عابد حسین عابد، چودھری نشان علی، مولانا محمد رضا موسوی، مولانا ضیا نقوی، اقبال حسین زیدی اور دیگر رہنماوں نے مرحوم کی علمی، تدریسی اور تحقیقی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث اور مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔ علماء نے ہمیشہ معاشرہ سازی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ علم کی معرفت رکھنے والی قومیں ہی ہمیشہ ترقی کرتی ہیں۔ شرک و کفر کی چادر کو اتار کر تطہیر عقائد میں آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ شبیر حسین میثمی نے کہا درود پاک میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی کے حکم پر قوم کی یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں کی وجہ سے حکومت نے خود ہی متنازعہ فوجداری بل کو واپس بل میں ڈال دیا ہے۔ لیکن اس کے جواب میں کوئی بڑا حملہ بھی ہو سکتا ہے، جس کیلئے ہمیں اپنی تیاری کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی بڑی علمی شخصیت تھے، ان کی خدمت میں وہ خود حاضری دیتے رہے تھے۔ جن دنوں وہ اسلام آباد میں زیر علاج تھے، ان سے ملتے رہے تھے۔ مرحوم کے علمی سرمائے کو محفوظ رکھنا اور توحید و سنت اور سیرت اہلبیتؑ کے فروغ کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50833

ٹیگز