8

تم جتنی مرضی سازشیں کرلو مگر وحدت کا گلدستہ ایک دوسرے کو پھول بانٹے گا، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 50954
  • 07 اکتبر 2023 - 12:58
تم جتنی مرضی سازشیں کرلو مگر وحدت کا گلدستہ ایک دوسرے کو پھول بانٹے گا، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہمیں حکم دیتا ہے اور ہم اس پر عمل کرتے ہیں، یہ وحدت و اخوت درس قرآن ہے، مل کر ایک دوسرے سے محبت کو مضبوط کریں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہمیں حکم دیتا ہے اور ہم اس پر عمل کرتے ہیں، یہ وحدت و اخوت درس قرآن ہے، مل کر ایک دوسرے سے محبت کو مضبوط کریں۔ امام بارگاہ امامیہ مغل ہزارہ منگھو پیر کراچی میں منعقدہ جشن میلاد الصادقین علیہم السلام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی رہنما نے کہا کہ میں آپ تمام علماء کرام عمائدین قوم، اہلسنت اکابرین و تنظیمی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپنے اتنی محبت دی مجھے بہت خوشی ہوئی کے اس بزم میلاد الصادقین علیہم السلام میں ہمارے اہلسنت بھائی بھی تشریف فرما ہیں، دراصل یہ مساجد و امام بارگاہیں وحدت و محبت کا درس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مملکت خداداد پاکستان کے اندر تمام مکاتب فکر ایک وحدت کا گلدستہ ہیں جس کی خوشبو آج ہمیں یہاں محسوس ہو رہی ہے، میں نے 16 اگست کو علماء ذاکرین کانفرنس اسلام آباد میں کہا تھا کہ تم جتنی مرضی سازشیں کر لو مگر یہ وحدت کا گلدستہ ایک دوسرے کو پھول بانٹے گا، اس کا عکس مجھے یہاں نظر آرہا ہے، قرآن مجید ہمیں حکم دیتا ہے اور ہم اس پر عمل کرتے ہیں یہ وحدت و اخوت درس قرآن ہے، مل کر ایک دوسرے سے محبت کو مضبوط کریں تاکہ اندرونی و بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت میں مزید اضافہ ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50954