5

حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 51070
  • 10 اکتبر 2023 - 10:55
حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے جس پر صہیونی طاقتوں نے ظلم، جبراً ور قتل عام کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے،

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے جس پر صہیونی طاقتوں نے ظلم، جبراً ور قتل عام کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے، ایسی ریاست جس کی بنیاد قتل، بے رحمی اور لاقانونیت پر ہو قائم نہیں رہ سکتا، اس سرزمین کی آزادی امت پر فرض ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران فلسطین کی پشت پر کھڑے ہوجائیں، امریکہ نے ایک لمحہ کے انتظار کئے بغیر اسرائیل کی حمایت کردی لہذا مسلم ممالک فوری طور پر فسلطین کی حمایت کا اعلان کر یں۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ہم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہیں، مسجد اقصی کی حرمت کی خاطر فلسطینی عوام کا ایک آواز ہونا اسلام دشمن قوتوں کے لئے زبردست پیغام ہے، حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کی سرپرستی امریکہ و یورپ کر رہے ہیں، فلسطینیوں کے پاس تنگ آمد بجنگ آمد کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسرائیل جتنا بھی ظلم کرلے فسلطینی عوام آزادی اور اپنی سرزمین سے دست بردار ہونے والے نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51070