حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے سفیر، ایک پاکستانی شہری اور المصطفی یونیورسٹی کا نام اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو پر یمن میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی حمایت کی وجہ سے پابندی لگائی گئي ہے۔
ایسے عالم میں جب امریکہ، یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے اتحاد کا سب سے بڑا حامی ہے، امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران بدستور یمن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان کے شہری یوسف علی معراج پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی حمایت کے بہانے امریکہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔