7

کوئی ایسا کام کر جائیں جس سے پوری دنیا ہماری محتاج ہو جائے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 51298
  • 17 اکتبر 2023 - 12:59
کوئی ایسا کام کر جائیں جس سے پوری دنیا ہماری محتاج ہو جائے، علامہ شبیر حسن میثمی
ہمارے پاس قرآن مجید ہے، ہمارے پاس محمد و آل محمد علیہم السلام جیسی عظیم ہستیوں کے افکار موجود ہیں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جوانان ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت طلباء بالخصوص ملت تشیع سے وابستہ جوانوں کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم سے استفادہ حاصل کرکے کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہیں، تعلیم صرف نوکری کی خاطر حاصل نہ کی جائے، ہمارا معاشرہ آپ سے بہت امیدیں رکھتا ہے۔ لہذا اس امید پر پورا اتریں، کوئی ایسا کام کر جائیں، جس سے پوری دنیا ہماری محتاج ہو جائے۔

اس لیے سب سے بہترین راستہ خداوند متعال کا راستہ ہے، اس راستے میں ان چیزوں کو حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس قرآن مجید ہے، ہمارے پاس محمد و آل محمد علیہم السلام جیسی عظیم ہستیوں کے افکار موجود ہیں۔ ہمیں صرف محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کے پاکستان کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے بھتر اور مستحکم بنائیں، اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51298