وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام مظلوم ہیں، آج اگر مسلم ممالک نے متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو پھر فلسطین ختم ہو گا اور بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہو جائے گی۔
امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل ، پوری قوت کے ساتھ فلسطینی عوام کی نسل کشی پرڈھٹائی کے ساتھ اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں مگر افسوس مسلم ممالک اپنے ایمانی بھائیوں کے تحفظ کے لیے ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کر سکے۔ جب تک مسلمان یک زباں نہیں ہوں گے فلسطین کو سپورٹ نہیں مل سکے گی۔ عرب ریاستوں اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے ۔صرف ریلیاںنکالنے اور سیمینار منعقد سے تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔
مسلم ممالک کو سفارتی محاذ کے ساتھ عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے ورنہ امت واحدہ کا تصور شدید متاثر ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ المنتظر میں علماءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو علامہ محمد افضل حیدری کے بہنوئی محمد رمضان مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے آئے تھے۔












