وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ھم فلسطین کے سفیر محترم کے ذریعے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینے آئے ھیں کی ھم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک آپکے ساتھ کھڑے ھیں اور کھڑے رھیں گے۔
امت مسلمہ اور مسلم ممالک کو ھمارا پیغام ھے کہ مغربی حکمرانوں کے سفاک چہرے سے نقاب ھٹ گیا ھے درندہ صفت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں، بے گناہ اور نہتے عوام پر بارود حتی فاسفورس بم برسانے کے باوجود انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کے تمام اقدامات کی حمایت کر رھے ھیں سب سے بڑے شیطان آمریکا کی سربراھی میں انسانی حقوق کے جھوٹےنعرے لگانے والوں کے سفاک چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب ھو چکے ھیں امریکی وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کا عجلت میں اسرائیل کا دورہ اس بات کا ثبوت ھے کہ فلسطینیوں کی جرات و بہادری نے ان کے پالتو درندے کے وجود اور بقا کو اس وقت شدید خطرات سے دوچار کر دیا ھے وہ ان مجاھدین کے مقابلے میں نہیں ٹھہر پا رہا اور زخمی سانپ کی طرح بے گناہ، نہتے عوام، معصوم بچوں اور خواتین پر بارود برسا کر اپنے انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔












