7

غاصب اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے رسواء ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 51490
  • 22 اکتبر 2023 - 18:45
غاصب اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے رسواء ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے شہداء اور مجاہدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطین کی تحریک آزادی کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔

وفا ق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے برسی شہداء جیکب آباد 23 اکتوبر کی دعوت کے سلسلے میں ضلع جعفر آباد اور جیکب آباد کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ ان کی یاد افکار و اہداف کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہید کی مثال اس شمع کی طرح ہے جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتی ہے۔ شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی و عظمت شہداء کانفرنس 23 اکتوبر کو مقتل شہداء پر منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے شہداء اور مجاہدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطین کی تحریک آزادی کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ غاصب اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے رسواء ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعجب ہے کہ ریاستی ادارے ایک سزا یافتہ مجرم کے سہولت کار بن کر نظام عدل وانصاف کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے مقتدر ادارے عوام پر زبردستی مافیاز اور سند یافتہ چوروں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51490