12

غزہ کی مسلسل تباہی ،نسل کشی میں سامراج کی براہ راست شرکت اسکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 51521
  • 23 اکتبر 2023 - 17:01
غزہ کی مسلسل تباہی ،نسل کشی میں سامراج کی براہ راست شرکت اسکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ، علامہ ساجد نقوی
انہوں نے تمام جماعتوں، تنظیموں اور گروپس کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ عوامی قوت کے ذریعے ان سامراجیوں و صیہونی کے حوالے سے مطالبات حکمرانوں تک پہنچائے جائیں

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کی تباہی اور بربادی میں سامراجیوں کی براہ راست شرکت ان کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے،حماس محض ایک بہانہ ہے، تباہی وبربادی انتہائی خطرناک ہے اور توسیع پسندانہ مکروہ عزائم نہ روکے گئے تو خطہ اور دنیا بھر کے انسانوں کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، مسلسل سفاکانہ اور نسل کشی کے اس گھناونے عمل کو انسانی اسلحہ کے طوفان سے ہی روکا جاسکتاہے ، پاکستانی قوم عوامی قوت کے ذریعے سامراجیوں کے حوالے سے اپنے مطالبات حکمرانوں تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے غزہ کی حالیہ صورتحال، مختلف رہنماﺅں سے رابطو ںاور ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا ۔

قائد ملت جعفریہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھر پور احتجاجی مظاہروں اور مسیحی رہنما جے سالک کے پرُامن مگر پرُاثر انسانی جذبے سے سرشار احتجاج پر تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عالم انسانیت فلسطین میں سامراجی و صیہونی سفاکیت کے خلاف ایسے ہی پراثر و پرامن احتجاج کی ضرورت ہے،ہزاروں کی تعداد میں نہتے اور بے بس عوام کو فلسطین میں مسلسل نہ صرف شہید بلکہ کمسن کلیوں تک کو مسل کروہاں نسل کشی اور لاکھوں عوام کو بے گھر کر نے کا ایسا سلسلہ جاری ہے جو حماس پر حملے کا بہانہ بناکر انتہائی گھناونا او رخطرناک کھیل کھیلا جارہاہے اور توسیع پسندانہ مکروہ عزائم کو اگر عرب لیگ، او آئی سی اور 40ممالک کی فوج نے جنگ رکوانے کےلئے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ خطہ اور دنیا بھر کے ممالک کےلئے ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہوگا ۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر تمام جماعتوں، تنظیموں اور گروپس کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ عوامی قوت کے ذریعے ان سامراجیوں و صیہونی کے حوالے سے مطالبات حکمرانوں تک پہنچائے جائیں کیونکہ مسلسل سفاکانہ اور نسل کشی کے اس گھناونے عمل کو انسانی اسلحہ کے طوفان سے ہی روکا جاسکتاہے ،دنیا میں اس وقت آگاہی کی ایک مہم اٹھ چکی ہے پاکستان میں اس مہم کو بھرپور احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کرنا ہوگی تاکہ سامراجیت و صیہونیت کے اس ظلم و جبر وسفاکیت کو روکا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔رابطہ۔۔ ۔۔۔۔ زاہد علی اخونزادہ ۔۔۔۔۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات ۔۔۔۔ 033

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51521

ٹیگز