6

غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 51737
  • 02 نوامبر 2023 - 16:31
غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پارا چنار میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ کھل کر فلسطینی عوام کی مدد کی جائے۔ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ اور تحصیل رتودیرو کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ پاکستان کے عوام کا حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، جبکہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

فلسطین کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران علی چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ میزبانی کے فرائض ایم ڈبلیو ایم رتودیرو کے صدر جسارت علی سموں نے انجام دیئے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سابق ضلع صدر عبدالرزاق جلبانی سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پارا چنار میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ کرم ایجنسی میں فرقہ وارایت کو ہوا دے کر پارا چنار کے عوام پر ظلم ڈھانے والے شرمناک حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے پارا چنار میں جاری مظالم کو روکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51737