3

ظلم میں شریک ممالک کے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کیلئے بھرپور و متحدعوامی احتجاج ہی سے اثر پڑے گا،قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 51765
  • 04 نوامبر 2023 - 14:11
ظلم میں شریک ممالک کے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کیلئے بھرپور و متحدعوامی احتجاج ہی سے اثر پڑے گا،قائد ملت جعفریہ پاکستان
انہوں نے مزید کہاکہ جماعتیں، تنظیمیں ،گروہ اور بہت سے افراد سیمینارز، ریلیوں اور بیانات کے ذریعے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اہمیت کا حامل ہے لیکن ہائی جیکنگ،کریڈٹینگ یا زیادہ سے زیادہ فارورڈاور شیئرنگ جیسی عمومی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ توقع رکھنا بے جا ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ غزہ کی صورتحال ہر لمحہ مسلسل تشویشناک حد سے بھی بڑرہی ہے ، نہ صرف خصوصی دعائوں مناجات کا اہتمام کیا جائے بلکہ پرامن احتجاج کے سلسلے کو بھی جاری رکھا جائے، فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کو جھنجوڑ کررکھ دیا، اب اسے بیدار ہوکر مظلوم کی آواز بننا ہوگا، ظلم میں شریک بلکہ ظلم کی فرنٹ سیٹ پر سٹیرنگ سنبھالے ممالک کے سفارتی بائیکاٹ کے مطالبے کیساتھ ریٹنگ وشیئرنگ،کریڈٹینگ کی عمومی مرض سے نکل کر حقیقی معنوں میں بھرپور و متحد عوامی احتجاج ہی موثر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم جمعہ کو اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دعائوں و مناجات کیساتھ پرامن احتجاج کے سلسلے کوجاری رکھا جائے ،فلسطینی عوام نے اپنی مظلومیت سے انسانیت کوجھنجھوڑدیا اب اسے بیدار و متحدہوکر مظلوم کی آواز بننا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعتیں، تنظیمیں ،گروہ اور بہت سے افراد سیمینارز، ریلیوں اور بیانات کے ذریعے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اہمیت کا حامل ہے لیکن ہائی جیکنگ،کریڈٹینگ یا زیادہ سے زیادہ فارورڈاور شیئرنگ جیسی عمومی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ توقع رکھنا بے جا ہے کہ اس سے مظلوم فلسطینی عوام کو فائدہ ہوگا یا ان کے معمولات زندگی واپس لوٹیں گے ۔ بحرین سمیت کچھ ممالک نے اپنے تعلقات منقطع کرنے کاا علان کیا ہے ایسا ہی مطالبہ پاکستان میں بھی تمام جماعتوں، تنظیموں، گروہوں اور بااثر شخصیات کوبھرپورو متحد و پرامن عوامی اتحاد کے مظاہرے کیساتھ کرنا چاہیے کہ جو ممالک فلسطینیوں پر روا رکھے گئے ظلم کی گاڑی کے اسٹیرنگ سنبھالے ہوئے ہیںان کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے اور اجتماعی آواز پہنچائی جائے تو اس کا اثر ضرور فلسطینی مظلوموں کے حق میں کام کرے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51765