5

فلسطین میں 9 ہزارسے زائد مسلمان شہید ہو چکے ہیں، امت مسلمہ بے حس ہو چکی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 51807
  • 06 نوامبر 2023 - 7:34
فلسطین میں 9 ہزارسے زائد مسلمان شہید ہو چکے ہیں، امت مسلمہ بے حس ہو چکی ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی باردیکھا ہے کہ فلسطین کے حق میں حمایت بڑھی ہے، اور عالمی سطح پر کچھ تبدیلی آئی ہے ۔روس جیسے ملک کا نمائندہ اقوام متحدہ میں موقف اختیار کرتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل نہیں ہے چونکہ یہ ایک غاصب ریاست ہے ۔جو فلسطین کی زمین پر بنائی گئی ہے۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کتاب معاشرت اور انسانوں کے لیے ہدایت ہے۔ مگر افسوس امت محمدی قرآن مجید کو چھوڑنے کی وجہ سے مغرب کی غلام بن گئی ہے۔ فلسطین میں 9 ہزارسے زائد مسلمان شہید ہو چکے ہیں، لیکن امت مسلمہ سو رہی اور بے حس ہو چکی ہے۔انہیں اسلامی تعلیمات اور درس اخوت بھول چکا ہے۔ فقط دو اسلامی ممالک نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ او آئی سی نے بھی صرف قرارداد منظور کی ۔ عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔مالی امداد ان یتیم فلسطینی بچوں کے کس کام کی جن کا پورا خاندان شہید ہو چکا ہے۔امداد کا اعلان تو مغربی ممالک کیا کرتے تھے جو پہلے تباہ کرتے اور پھر ان کو پیسے دیتے ہیں ۔اور یہی روش مسلم ممالک نے اختیار کرلی ہے۔انہیں فلسطین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا۔ عالمی طاقتیں بے حس ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی باردیکھا ہے کہ فلسطین کے حق میں حمایت بڑھی ہے، اور عالمی سطح پر کچھ تبدیلی آئی ہے ۔روس جیسے ملک کا نمائندہ اقوام متحدہ میں موقف اختیار کرتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل نہیں ہے چونکہ یہ ایک غاصب ریاست ہے ۔جو فلسطین کی زمین پر بنائی گئی ہے۔

حافظ ریاض نجفی نے برازیل اور تیونس کے احتجاج کو سراہتے ہوئے کہا ہے چھوٹے اسلامی ممالک بھی غزہ میں دہشت گردی کی مذمت کررہے ہیں مگر بڑے مسلم ممالک ابھی بھی غلاموں کی سی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔وہ امریکہ اور اسرائیل سے خوفزدہ ہیں۔ ان کے غاصب ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ویسے ہی جاری ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51807