7

 مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر دور کے لیے جاذب اور رہنما ہے، محترمہ معصومہ نقوی

  • News cod : 51898
  • 10 نوامبر 2023 - 14:31
 مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر دور کے لیے جاذب اور رہنما ہے، محترمہ معصومہ نقوی
مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر دور کے لیے جاذب اور رہنما ہےحکیم امت کی وہ انقلابی شاعری جس میں مسلمانوں کی غیرت و حمیت ان کے مقام و مرتبہ اور یہود و نصارٰی کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے

وفاق ٹائمز، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے علامہ اقبال کے146ویں یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ آج ہم اس پاک سرزمین پر آزادی کا سانس لے رہے ہیں یہ درحقیقت فکر اقبال کا ہی نتیجہ ہے علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ، انہیں شعور و آگہی دے کر غلامی کی دلدل سے نکالا حکیم امت نے جو بھی پیشنگوئی مسلمانوں کے مستقبل کے حوالے سے کی ہیں اس سے دنیا بخوبی واقف ہے شاعر مشرق کی با بصیرت نگاہوں نے اس وقت کی تازہ ترین صورتحال اسرائیل اور فلسطین جنگ اور عرب ممالک کے کردار کے حوالے سے عرصہ قبل ہی کہ دیا تھا کہ عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھییہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟سجدہ خالق کو بھی , ابلیس سے یارانہ بھی حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا ؟

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر دور کے لیے جاذب اور رہنما ہےحکیم امت کی وہ انقلابی شاعری جس میں مسلمانوں کی غیرت و حمیت ان کے مقام و مرتبہ اور یہود و نصارٰی کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے کو ہمارے قومی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے آج بھی ہم فکر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ اور فلسفہ خودی کو سمجھ لیں تو مسلمانانِ عالم آج کی طاغوتی حکومتوں کو شکست فاش دے سکتے ہیں امت مسلمہ کے اتحاد کے بارے میں علامہ اقبال نے ہی اپنے اشعار میں پیغام دیا کہ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئےنیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاک تاشقنداس پیام کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان تمام پاکستانی بہن بھائیوں ،بچوں ، بزرگوں اور ہر درد مند اور باضمیر فرد کو 12نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دیتی ہے کہ آئیں شاعر مشرق کے پیام کی عملی تصویر بنتے ہوئے قدس کی آواز بنیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51898