17

وفاق المدارس الشیعہ کا ”تخصص فی الفقہ “کی ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 52209
  • 02 دسامبر 2023 - 12:10
وفاق المدارس الشیعہ کا ”تخصص فی الفقہ “کی ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ
رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت تعلیم سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور زور دیا گیا کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔ آئندہ وفاق المدارس کی کابینہ اورمجلس اعلیٰ کا ایک اجلاس آن لائن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فقہ پر سپیشلائزیشن کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ”تخصص فی الفقہ “کی ڈگری وفاق المدارس کی طرف سے جاری کی جائے گی ،جس کی بنیاد پر طلبہ بینکوں میں اسلامی مشیران تعینات ہو سکیں گے ۔اس حوالے سے نصاب چند ماہ تک جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ” تخصص فی الفقہ“ کی ڈگری پہلے صرف چنددینی ادارے جاری کرتے تھے ۔

رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت تعلیم سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور زور دیا گیا کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔ آئندہ وفاق المدارس کی کابینہ اورمجلس اعلیٰ کا ایک اجلاس آن لائن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52209