10

گوتریش کا سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط، غزہ کی صورتحال پر تشویش

  • News cod : 52338
  • 07 دسامبر 2023 - 14:34
گوتریش کا سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط، غزہ کی صورتحال پر تشویش
یاد رہے کہ گوتریش نے ایکس پر ذاتی صفحے پر لکھا تھا کہ غزہ میں امدادی نظام مکمل مفلوج ہوگیا ہے لہذا میں نے اقوام متحدہ کے اعلی ادارے اداے سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے لئے کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔

وفاق ٹائمز، نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے غزہ کے خلاف صہیونی حملوں اور جانی نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے کہ ادارے کے منشور کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کریں۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک خط میں سلامتی کونسل غزہ میں انسانی المیے سے خبردار کیا۔

گوتریش نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان حالات میں محدود پیمانے پر بھی غزہ میں امدادی سامان بھیجنا ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ گوتریش نے ایکس پر ذاتی صفحے پر لکھا تھا کہ غزہ میں امدادی نظام مکمل مفلوج ہوگیا ہے لہذا میں نے اقوام متحدہ کے اعلی ادارے اداے سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے لئے کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ میں یہی صورتحال جاری رہی تو پورے خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52338