13

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی

  • News cod : 52406
  • 11 دسامبر 2023 - 14:15
اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے، آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی
پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے وفود نے آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے وفود نے آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ إنما يتقبل الله من المتقين خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔ پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔
لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52406