وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن اور فیصل آباد ڈویژن کے مدارس کو اطلاعاً عرض ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان لاہور ڈویژن اور فیصل آباد ڈویژن کے مدارس کے علماء کرام کے لیے ٹیچر ٹریننگ کورس ( جدید طرز تعلم ) کا انعقاد کر رہا ہے۔
25 افراد پر مشتمل ( افراد ) علماء کرام اس گروپ میں حصہ لے سکیں گے اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہوگی ، لہذا پہلے نام لکھوانے والے علماء کرام کو اولیت ہو گی ۔
تعداد کے پورے ہونے پر باقی علماء کرام کو کسی اور وقت پر زحمت دی جاۓ گی ۔
یاد رہے یہ پروگرام 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک ہو گا جسمیں وطن عزیز پاکستان کے اعلی درجہ کے ماہرین اساتذہ کرام ٹریننگ دیں گے ۔
خواہش مند علماء کرام 20 دسمبر تک اپنا
نام ، مدرسہ اور ضلع درج ذیل نمبر پر واٹس اپ کریں
عبد الستار محمدی : 03077476092
شرائط :
( 1 ) سینئر مدرس ۔
( 2 ) مدرسہ کا تصدیقی لیٹر ۔
( 3 ) کورس کی تکمیل کا تعہد نامہ ۔
( 4 ) ایاب و ذهاب بذمه مدرسه
نوٹ : پانچ دن قیام و طعام بذمہ وفاق المدارس اور کورس کی تکمیل پر اعزازی سند دی جاۓ گی۔














